Categories : The Latest

امریکا میں انوکھی قوس قزح کا نظارہ، لوگ حیران رہ گئے

Hits: 0

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں منفرد قسم کی آتشی قوس و قزح ’فائر ریمبو‘ نے آسمان پر خوبصورت رنگ بکھیر دیئے جسے دیکھ کر لوگوں کو خوش گوار حیرت کا سامنا ہوا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلی فورنیا میں واقع نیشنل پارک میں اس وقت منظر رنگین اور خوبصورت ہوگیا جب آسمان پر قوس و قزح کے رنگ مدھم شعلوں کی طرح بکھر گئے۔

نیلگوں آسمان پر دھنک کے سارے رنگ خوبصورت مصوری کا شاہکار محسوس ہورہی تھے۔ شہریوں نے ان دلفریب مناظر کو دیکھنے کے لیے قومی پارک کا رخ کیا۔ ایک فوٹوگرافر نے ان مناظر کو فلم بند کر کے پوری دنیا کو اس خوبصورت نظارے سے محظوظ کرنے کا بندوبست کردیا۔

آتشی قوس و قزح (فائر ریمبو) کو اس سے قبل Circumhorizontal Arc کہا جاتا تھا جو اُس وقت نمودار ہوتی ہے جب سورج افق سے 58 ڈگری اوپر کی جانب ہو اور سورج سے نکلنے والی شعاعیں بادلوں میں برف کے کرسٹلز سے چھنتی ہوئی زمین تک پہنچ رہی ہوں۔ ایسے دلکش مناظر شاذو نادر ہی دستیاب ہوتے ہیں۔

اسے آتشی قوس قزح کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اسے دیکھ کر سب سے پہلے آگ کے دھیمے شعلوں کا گماں ہوتا ہے بالکل ایسا کہ جیسے ہلکی آگ جل رہی ہو اور ہوا چل پڑے تو آگ کے بکھرتے شعلوں میں تمام رنگ نمایاں ہوجاتے ہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ قوس قزح کی 12 اقسام ہیں جن میں سب سے عمومی قوس قزح سات رنگوں کے ایک نیم دائرے کا بننا ہے تاہم آتشی قوس قزح میں دھنک کے یہ رنگ مدھم شعلوں کی شبیہ پیش کرتے ہیں، یہ منظر نہایت دلفریب ہوتا ہے۔

The post امریکا میں انوکھی قوس قزح کا نظارہ، لوگ حیران رہ گئے appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کا مقابلہ کچھ ایسی قوتوں سے ہے جو نظرنہیں آتیں، نوازشریف

Hits: 0

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کا مقابلہ آصف زرداری یا عمران خان سے نہیں بلکہ کچھ ایسی قوتوں سے ہے جو نظر نہیں آتیں۔

ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک سے دہشت گردی ختم کی، کراچی میں امن قائم کیا، لوڈشیڈنگ پورے پاکستان میں مسلم لیگ (ن) نے ختم کی جب کہ آج پھر پوچھتا ہوں کہ مجھے کیوں نکالا، میں دو مرتبہ پہلے بھی وزیراعظم رہا کیا میں نے کرپشن کی، کیا اس لیے نکالا مجھے کہ میں نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی جب کہ جو حاجیوں کا مال کھا گئےانہیں بھی کوئی پوچھنے والا ہے یا نہیں۔

نوازشریف نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لاڈلے صاحب کی دال نہیں گل رہی وہ کچی فیل ہوگئے ہیں جب کہ یہ اچھے بھلے روشن پاکستان کو پھر پیچھے دھکیل رہے ہیں، جاکر پشاور میں دیکھ لو کونسا نیا پاکستان بن رہا ہے، پشاور ٹوٹا پھوٹا ہے باقی خیبرپختونخوا کا حال بھی برا ہے اور اس سے پوچھو خیبرپختونخوا میں کونسی لوڈشیڈنگ ختم کی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ووٹ کوعزت دوکا مطلب ہے جو 70 سال سے ہوتا رہا وہ آیندہ 70 سال نہ ہو جب کہ ہمیں دولت نہیں چاہیے، عزت، خود مختاری اور توقیر زیادہ عزیز ہے اور قوم کی عزت اور توقیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتا جب کہ آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کا مقابلہ کچھ ایسی قوتوں سے ہے جو نظرنہیں آتیں اور مسلم لیگ (ن) کے علاوہ دوسروں کو ووٹ دینا ایسا ہی جیسے یہاں پٹھوؤں کی حکومت قائم ہو۔

The post آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کا مقابلہ کچھ ایسی قوتوں سے ہے جو نظرنہیں آتیں، نوازشریف appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

کلر بلائنڈنیس کو دور کرنے والے دنیا کے اولین کانٹیکٹ لینس تیار

Hits: 0

رنگ اندھے (کلر بلائنڈنیس) کے مریضوں کےلیے دنیا کا پہلا کانٹیکٹ لینس تیار کرلیا گیا۔

عموماً کانٹیکٹ لینس قریب اور دور کی نظر بہتر بنانے یا پھر آنکھوں کو خوبصورت رنگ دینے کے کام آتے ہیں۔ اس سے قبل انہیں کلربلائنڈنیس کےلیے کبھی آزمایا نہیں گیا لیکن اب یونیورسٹی آف برمنگھم کے ماہرین نے ایک کم خرچ ڈائی (رنگ) پر مشتمل ایسا کانٹیکٹ لینس تیار کیا ہے جو دنیا بھر میں موجود لاکھوں ایسے مریضوں کےلیے امید کی ایک کرن ثابت ہوسکتا ہے جنہیں بعض رنگ دیکھنے میں دقت محسوس ہوتی ہے۔

آنکھ کے پیچھے رنگ دار روشنی کو محسوس کرنے والے خاص خلیات (سیلز) کونز کہلاتے ہیں۔ مختلف کونز مختلف روشنیوں کو جذب کرکے ہمیں اس کا احساس دلاتے ہیں اور یوں ہمیں سارے رنگ دکھائی دیتے ہیں لیکن بعض پیدائشی نقائص اور جینیاتی وجوہ سے کئی افراد بعض رنگ نہیں دیکھ پاتے جسے ’’کلر وِژن ڈیفی شنسی‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔
کلربلائنڈنیس کی سب سے عام قسم میں لوگ سبز اور سرخ رنگ میں تمیز نہیں کرپاتے اور انہیں یہ مٹیالا پیلا براؤن رنگ دکھائی دیتا ہے۔ اس سے متاثرہ خواتین و حضرات ٹریفک روشنیاں بھی نہیں پہچان پاتے اور انہیں زندگی میں قدم قدم پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس کے علاج کےلیے جین تھراپی کے ذریعے آنکھوں میں نئے خلیات کی پیدائش کی کوشش کی گئی ہے جن کے کلربلائنڈ بندروں پر تجربات کامیاب رہے ہیں۔ دوسری جانب ایک کمپنی این کروما نے اس کےلیے عینک تیار کی ہے جو بھاری بھرکم ہے لیکن اب برمنگھم یونیورسٹی نے اس مرض کےلیے کانٹیکٹ لینس ایجاد کیے ہیں۔

ان لینس کو ڈاکٹر حیدر بٹ اور ان کی ٹیم نے تیار کیا ہے۔ اپنی ایجاد کے بارے میں انہوں نے کہا، ’ہمارے کانٹیکٹ لینس پورا منظر درست کردیتے ہیں اس میں جو رنگ ملایا گیا ہے اس کےلیے کوئی خاص پیچیدہ عمل نہیں کیا جاتا اور اسی وجہ سے یہ آنکھوں کےلیے مضر نہیں۔ اس کے ذریعے دونوں آنکھوں کے نقائص دور کیے جاسکتے ہیں۔‘

ماہرین نے اسے کئی ایسے افراد پر آزمایا ہے جو سرخ اور سبز رنگ دیکھنے میں مشکلات کے شکار تھے۔ شیشے کی سلائیڈ کے ذریعے ڈائی کو کانٹیکٹ لینس میں داخل کیا گیا ہے۔ اس کے بعد مریض دونوں رنگوں کی اچھی طرح شناخت کرنے لگے۔ اگلے مرحلے میں یہ ٹیم نیلے اور جامنی رنگوں کی شناخت کےلیے کانٹیکٹ لینس تیار کرے گی۔

The post کلر بلائنڈنیس کو دور کرنے والے دنیا کے اولین کانٹیکٹ لینس تیار appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

پشاور کی پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کے الزام میں شوہر گرفتار

Hits: 0

پولیس نے شہر کی پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور نبیلہ کنول کے قتل کے الزام میں شوہر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے پھندو پولیس اسٹیشن میں سائرہ سحر زوجہ محمد نثار نامی خاتون نے رپورٹ درج کرائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ اعجاز آباد میں رہائش پزیر اس کی بہن نبیلہ کنول کو نامعلوم ملزم یا ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔

سی سی پی او پشاور قاضی جمیل الرحمان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جو 48 گھنٹوں کے اندر سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ مہارت سے تفتیش کرکے اصل حقائق کو سامنے لے آئی، پولیس نے واقعے میں مقتولہ کے شوہر عبدالباسط کو گرفتار کرکے گھر سے مسروقہ سامان اور آلہ قتل برآمد کرلیا۔ ملزم نے دوران تفتیش قتل کا اعراف بھی کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نبیلہ شہر کی پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور تھی، جس کی پہلی شادی الیاس نامی شخص سے ہوئی تھی تاہم گھریلو ناچاقیوں کے باعث اسے طلاق ہوگئی، جس کے بعد نبیلہ نے اعجاز آباد کے رہائشی عبدالباسط ولد جلیل سے شادی کی تھی، دونوں کے درمیان تعلقات بھی کشیدہ تھے، جس پر عبدالباسط نے نبیلہ کو قتل کرنے کے بعد اسے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

The post پشاور کی پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کے الزام میں شوہر گرفتار appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمانوں پر سفری پابندی سے متعلق بیان پر معافی مانگنے سے انکار

Hits: 0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مسلمانوں پر سفری پابندی عائد کرنے سے متعلق اپنے بیان پر کوئی افسوس نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجریا کے صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے درمیان امریکی امیگریشن پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے کمزور، قابل رحم، اور متروک قرار دیا۔ انہوں نے اپنی صدارتی مہم 2016 کے دوران مسلمانوں پر سفری پابندی عائد کرنے کے نعرے پر معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں پر سفری پابندی سے متعلق بیان میں ایسا کچھ منفی نہیں جس پر معافی مانگی جائے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ حکومت اپنے ملک کی حفاظت کے لیے مضبوط اور فول پروف امیگریشن نظام رکھتی ہے۔ میرے معافی مانگنے سے بھی کچھ نہیں ہوگا کیوں کہ امیگریشن سے متعلق قوانین اپنی جگہ موجود رہیں گے جسے مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ دنیا ہماری پالیسی پر ہنستی ہے اور ہماری نرمی سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے لوگ امریکا میں داخل ہوتے ہیں اور امریکا کو ہی آنکھیں دکھاتے ہیں جیسے میکسیکو سے امریکا میں ہونے والی ہجرت ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امیگریشن کے حوالے سے اپنے سخت اور نفرت آمیز موقف کے باعث مقدمات کا سامنا ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ امیگریشن قوانین سے متعلق ٹرمپ کے اس بیان کے بعد انہیں اپنے مقدمات میں مشکل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

The post ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمانوں پر سفری پابندی سے متعلق بیان پر معافی مانگنے سے انکار appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

امریکی پورن اسٹار نے ٹرمپ پر ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا

Hits: 0

معروف پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز نے اپنے وکلا کے ذریعے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیلز کے وکیل نے نیویارک کی وفاقی عدالت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے توہین آمیز ٹوئٹ پر اُن کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

اسٹورمی کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے لاکھوں قومی اور بین الاقوامی فالورز کے سامنے مس اسٹورمی کلفرڈ پر غلط بیانی جیسا سنگین الزام عائد کر کے اُن کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹورمی کی جانب سے دھمکی کے الزام کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے ’مکمل فراڈ‘ قرار دیا تھا جس پر پورن اسٹار نے ہتک عزت کا دعویٰ کردیا ہے۔

اسٹورمی ڈینیئلز کے وکلاء کا کہنا تھا کہ ان کی کلائنٹ کو امریکی شہر لاس ویگاس کے کار پارک میں ایک شخص نے ٹرمپ پر الزامات واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا اور اسٹورمی کو ڈرایا دھمکایا بھی تھا یہ عمل دہشت گردی کے زمرے میں بھی آسکتا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں پورن اسٹار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلق کا دعویٰ بھی کیا تھا جس کے بعد رواں سال جنوری میں ٹرمپ کے وکیل کی جانب سے پورن اسٹار کو خاموش رہنے کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی رقم کی ادائیگی کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا۔ پورن اسٹار نے اسی سال مارچ میں جنسی تعلق پر خاموش رہنے کے لیے کیے گئے معاہدے پر دستخط نہ ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ بھی درج کرا رکھا ہے۔

The post امریکی پورن اسٹار نے ٹرمپ پر ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

آرمی چیف سے مذاکرات کے بغیر دھرنا ختم نہیں کریں گے، ہزارہ برادری کا مطالبہ

Hits: 0

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنے میں بیٹھے ہزارہ برادری کے مظاہرین نے آرمی چیف سے مذاکرات کے بغیر دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنے میں بیٹھے ہزارہ برادری کے مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ آرمی چیف ان سے ملاقات کریں اور ہمارے مطالبات سنیں، ہم اپنا احتجاج نہ صرف بڑھائیں گے بلکہ صوبے کی سطح پر اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک آرمی چیف کوئٹہ نہیں آتے، ہم ان کے ساتھ مذاکرات میں اپنے تین مطالبات پیش کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نے کہا کہ ہم 20 سال سے لاشیں اٹھا رہے ہیں ہم کسی ملک کے ایجنٹ نہیں ہم محب وطن ہیں، ہم تحفظ چاہتے ہیں ہمارے تحفظات دور کردیئے جائیں تو ہم احتجاج ختم کردیں گے۔

قبل ازیں وزیر داخلہ احسن اقبال کوئٹہ پہنچے، شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی، بلوچستان شیعہ کانفرنس، مجلس وحدت مسلمین اور ایچ ڈی پی کے رہنماؤں سے ملاقات کرکے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی تاہم مظاہرین نے ان کی اپیل مسترد کردی اور کہا کہ وزیر داخلہ صرف فاتحہ خوانی کرنے آئے ہیں۔

The post آرمی چیف سے مذاکرات کے بغیر دھرنا ختم نہیں کریں گے، ہزارہ برادری کا مطالبہ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

نائیجیریا کی مسجد میں دو دھماکوں سے 24 نمازی جاں بحق

Hits: 0

شمالی نائیجیریا کی ریاست عداموا کی ایک مسجد میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 24 نمازی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدت پسند تنظیم بوکوحرام کا گڑھ کہلائے جانے والے علاقے موبی بور کی ایک مقامی مسجد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے، مسجد میں دو زور دار دھماکوں سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔

ریاستی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نماز ظہر کی ادائیگی کے دوران دو دھماکے کیے گئے، پہلا دھماکا مسجد کے اندر ہوا اور جب نمازی افراتفری کے عالم میں جان بچا کر باہر نکل رہے تھے کہ اس دوران دوسرا دھماکا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: نائجیریا کی مسجد میں خودکش حملے میں 50 افراد جاں بحق

حکام نے ابتدائی طور پر دھماکوں میں 24 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ متعدد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ایک نوعمر لڑکے کو خودکش جیکٹ پہنے مسجد کے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد زوردار دھماکا ہوا اور مسجد کی چھت اڑ گئی۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات پر تسلسل سے حملے کیے جارہے ہیں اور ان حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم بوکو حرام قبول کرتی آئی ہے۔

The post نائیجیریا کی مسجد میں دو دھماکوں سے 24 نمازی جاں بحق appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا

Hits: 0

وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی دارالحکومت میں نئے ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئے ائیرپورٹ کا افتتاح کردیا ہے، ائیرپورٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا رن وے پاکستان کا سب سے بڑا رن وے ہے جو 3 کلومیٹر سے زیادہ طویل ہے، جب کہ رن وے پر اے 380 سمیت دنیا کا بڑے سے بڑا ہوائی جہاز دھند میں بھی لینڈ کرسکتا ہے۔

ائیرپورٹ کا افتتاح وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیا جب کہ اس موقع پر مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی اور سی ای او پی آئی اے مشرف رسول سیان بھی موجود تھے۔

پاکستان ائیرلائن کی پہلی کمرشل پرواز پی کے 300 کراچی سے اسلام آباد کے نیو ائیرپورٹ پر پہنچی، پرواز میں 140 مسافر سوار تھے جنہں نئے لوگو والے بورڈنگ پاس دیئے گئے۔

The post وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

Hits: 0

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے اور اس موقعے پر آج ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس کی وجہ سے تمام اسکول اور سرکاری ونجی دفاتر بند ہیں۔ مزدوروں کے حق میں آج ملک میں سیمینارز منعقد کیے جائیں گے اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔

1886 میں یکم مئی کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعت کاروں کی جانب سے کیے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے تھے لیکن پولیس نے اس پرامن جلوس پر فائرنگ کرکے سیکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کردیا جبکہ درجنوں کو اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے پر پھانسی دے دی گئی لیکن یہ تحریک ختم ہونے کے بجائے دنیا بھر میں پھیلتی چلی گئی جو اب بھی جاری ہے۔

یکم مئی کو ہر سال یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔

پاکستان میں قومی سطح پر یوم مئی منانے کا آغاز 1973 میں پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی سمیت مزدوروں، محنت کشوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

گزشتہ کئی برسوں سے دنیا بھر میں یکم مئی کا دن مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایاجاتا ہے لیکن محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لئے اس قدر سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیں جس قدر ہونی چاہئے تھیں۔

The post پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico