Categories : The Latest

پاکستان اور بھارت پہلی مرتبہ ایک ساتھ فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے

Hits: 0

شنگھائی تعاون تنظیم کی کثیر الملکی انسداد دہشت گردی کی جنگی مشقوں میں پاکستان اور بھارت کے فوجی دستے بھی حصہ لیں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت رواں سال ستمبر میں ہونے والی انسداد دہشت گردی کی کثیر الملکی مشقوں میں چین کے علاوہ پاکستان اور بھارت بھی حصہ لیں گے۔ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں پڑوسی ممالک اور دیرینہ حریف فوجی مشقوں میں ایک ساتھ حصہ لیں گے۔ یہ مشقیں روس کے پہاڑی علاقے اورل میں منعقد کی جائیں گی جس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 8 رکن ممالک حصہ لیں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد خطے کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانا اور پائیدار امن کو یقینی بنانا ہے جس کے لیے بھارت اور پاکستان سمیت تنظیم کے تمام ممالک نے حامی بھرلی ہے اور عین ممکن ہے کہ ستمبر میں ہونے والی انسداد دہشت گردی مشقوں میں تمام رکن ممالک کے فوجی دستے حصہ لیں۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں چین، روس، پاکستان، بھارت، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں جب کہ پاکستان اور بھارت پہلی بار کسی فوجی مشق میں ایک ساتھ حصہ لیں گے۔

The post پاکستان اور بھارت پہلی مرتبہ ایک ساتھ فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

چیف جسٹس کے داماد نے پولیس افسر کی سفارش کرنے پر معافی مانگ لی

Hits: 0

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے داماد نے ایک مقدمے میں پولیس افسر کی سفارش کرنے پر سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی۔

چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول غلام محمود ڈوگر کے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ڈی آئی جی کی جانب سے سفارش کروانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے ڈی آئی جی کی سفارش کرنے پر اپنے داماد خالد رحمان کو فوری طور پر طلب کر لیا۔

جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتائیں کہ کس نے آپ کو مشورہ دیا کہ میرے رشتے دار سے مجھے سفارش کروائی جاسکتی ہے، آپ کی جرات کیسے ہوئی میرے داماد خالد سے مجھے سفارش کروانے کی، یہ آپ نے کیسے سوچ لیا کہ چیف جسٹس پاکستان کو کوئی سفارش کرے گا، میں جہاد کررہا ہوں اور آپ مجھے سفارش کروا رہے ہیں۔
ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر نے اپنی اس حرکت پر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی لیکن چیف جسٹس نے معافی قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی معافی نہیں چاہیے، وہ زرائع بتائیں جس نے آپ کو مجھے سفارش کرنے کا مشورہ دیا۔ چیف جسٹس نے اپنے داماد خالد رحمان کو فوری طور پر سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس کے حکم پر ان کے داماد خالد رحمان تھوڑی ہی دیر میں عدالت میں پیش ہوگئے۔

چیف جسٹس نے داماد کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں آپ کو کس نے سفارش کا کہا، آپ میرے بیٹے گھر پر ہوں گے یہاں چیف جسٹس پاکستان کے سامنے موجود ہیں۔ خالد رحمان نے کہا کہ مجھے ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر نے سفارش کا کہا تھا، ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ میرے بیٹوں اور سابق اہلیہ کا نام ای سی ایل میں ہی رہنا چاہیے، میں چیف جسٹس سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس کی کیس کی مزید سماعت چیمبر میں ہوگی۔

واضح رہے کہ ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر کی کینیڈین شہریت یافتہ سابق اہلیہ نے اپنا اور بچوں کا نام ای سی ایل میں شامل کروانے کے خلاف چیف جسٹس سے رجوع کیا تھا۔

The post چیف جسٹس کے داماد نے پولیس افسر کی سفارش کرنے پر معافی مانگ لی appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

واپسی مارچ اسرائیل کی سراسیمگی کا باعث بن گیا ہے،اسماعیل ہانیہ

Hits: 1

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیه نے واپسی مارچ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں کی جارحیت اور فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق کی بازیابی تک کسی بھی طور واپسی مارچ سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

اسماعیل ہنیه کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم پرامن واپسی مارچ سے ایک اور تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ کل بھی فلسطینیوں کے ہفتہ وار پرامن واپسی مارچ پر اسرائیلی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ سے3 فلسطینی اور 611 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ہزاروں فلسطینیوں نے کل مسلسل پانچویں ہفتے بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کیا اور مشرقی جبالیہ میں اسرائیل کی جانب سے نصب کردہ آہنی جالیوں اور باڑ کو توڑ ڈالا۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کا حق دیئے جانے اور اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

اسرائیلی فوجیوں نے گزشتہ ہفتوں کی طرح اس بار بھی فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر حملہ کیا، آنسوگیس کے گولے داغے اور بعد ازاں شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی شہید اور 611 فلسطینی زخمی ہوگئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ 30 مارچ 2018سے جاری فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر اسرائیلی فوجیوں کے حملوں اور فا‏‏ئرنگ میں اب تک 45 فلسطینی شہید اور 6400 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطینی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار واپسی مارچ کا جاری سلسلہ اسرائیل کی ناجائز حکومت کے قیام کی برسی یعنی چودہ مئی تک جاری رہے گا۔

The post واپسی مارچ اسرائیل کی سراسیمگی کا باعث بن گیا ہے،اسماعیل ہانیہ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام میں سعودی عرب ملوث

Hits: 1

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے قائد شیخ ابراہیم زکزکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور برطانیہ کے کہنے پر 2015 میں زاریا شہر میں نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے لئے نائجیریا کی فوج کی مالی مدد کی تھی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے قائد آیت اللہ ابراہیم زکزکی نے اپنے بیٹے سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب نے زاریا شہر میں نائجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے لئے نائجیریا کی فوج کی مالی مدد کی تھی۔

آیت اللہ ابراہیم زکزکی نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں نائیجیریا کی حکومت کی جانب سے مشروط رہائی کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی طور اس ملک کے فوجی حکام سے گفتگو نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حکام سے جو ان کی بات اور تجاویز کو اہمیت نہیں دیتے کس طرح گفتگو کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے قائد آیت اللہ زکزکی کی طبیعت ناسازہے اور وہ چلنے پھرنے کے بھی قابل نہیں ہیں۔

نائیجیریا کی سپریم کورٹ نے گزشتہ سال اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا حکم جاری کیا لیکن صدر محمدو بوہاری کی حکومت، فوج کے دباؤ کی وجہ سے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد سے گریز کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا کی فوج نے دسمبر دو ہزار پندرہ میں صوبے کادونا کے شہر زاریا میں واقع امام بارگاہ بقیت اللہ پر اس وقت حملہ کر دیا تھا جب بڑی تعداد میں لوگ چہلم حضرت امام حسین(ع) کی عزاداری میں شریک تھے۔ فوج کے حملے میں بڑی تعداد میں عزادار شہید اور آیت اللہ زکزکی اور ان کی اہلیہ سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

نائیجیریا کی فوج نے آیت اللہ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا اور وہ اس وقت سے بدستور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

The post نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام میں سعودی عرب ملوث appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ جاری رکھیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

Hits: 1

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان جمعے کو ہونے والے کامیاب مذاکرات کے باوجود شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ جاری رکھیں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ایک دن تمام کوریائی افراد جوہری ہتھیاروں سے پاک جزیرنما خطے میں مل کر رہیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کے دوران اگر ممکن ہوا تو وہ ان کے ساتھ معاہدہ طے کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات زیر غور دو ممالک میں سے ایک میں ہو گی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گذشتہ دنوں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی جانب سے ملاقات کی دعوت قبول کر چکے ہیں اور دونوں رہنما رواں سال مئی میں ملاقات کریں گے۔

کم جونگ ان جمعے کی صبح سنہ 1953 کی کورین جنگ کے اختتام کے بعد سرحد پار کر کے جنوبی کوریا میں داخل ہوئے تھے اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان اپنے نو رکنی وفد کے ساتھ کم جونگ ان سے ملے تھے۔

صدر ٹرمپ نے امید کا اظہار کیا تھا کہ کم جونگ ان سے ملاقات کامیاب ثابت ہو گی لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو وہ باعزت طریقے سے اجلاس سے اٹھ کر چلے جائیں گے۔

شمالی کوریا کا خفیہ دورہ کرنے اور پیانگ یانگ میں کم جونگ ان سے ملاقات کرنے والے نئے امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پوم پےاو نے کہا تھا کہ انھیں ایسا تاثر ملا کہ کم جونگ ان کسی معاہدے پر پہنچنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔

شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان نے سرحد پر واقع غیر فوجی علاقے میں مصافحہ کیا
دوسری جانب شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے جمعے کو جنوبی کوریا کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو جزیرا نما کوریا میں خوشحالی کے لیے ’ایک نیا سنگ میل‘ قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ جمعے کو شمالی اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں نے تاریخی ملاقات کے بعد جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے مل کر کام کر نے پر اتفاق کیا تھا۔

یہ اعلان شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور جنوبی کوریا کے رہنما مون جے اِن کے درمیان سرحد پر واقع غیر فوجی علاقے میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔

خطے کو جوہری ہتھیاروں کو کیسے پاک کیا جائے گا اس حوالے سے تفصیلات واضح نہیں تاہم یہ اعلان شمالی کوریا کی جانب سے کئی ماہ سے جاری جنگی بیانات کے بعد سامنے آیا ہے۔

The post شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ جاری رکھیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

شہید صالح صماد کے خون کا انتقام لینا یمنی عوام کا جائز اور قانونی حق ہے، انصاراللہ

Hits: 1

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل یا پولیٹیکل بیورو کے سینیئر رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ ملک کی اعلی سیاسی کونسل کے شہید صدر کے قتل کا انتقام اسرائیل اور امریکہ سے لیا جائے گا۔

انصار اللہ کے پولیٹیکل بیورو کے سینیئر رکن محمد البخیتی نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید صالح صماد کے خون کا انتقام لینا یمنی عوام کا جائز اور قانونی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ٹیکنالوجی کے ذریعے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے صدر کو شہید کیا گیا ہے وہ سعودی حکومت کے پاس موجود نہیں ہے لہذا انگشت اتہام خود بخود اسرائیل اور امریکہ کی جانب اٹھتی ہے۔انصار اللہ کے پولیٹیکل بیورو کے سینیئر رکن نے شہید صالح صماد کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اعلی سیاسی کونسل کے نئے صدر کا انتخاب اس بات کی علامت ہے کہ یمنیوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔

یمن کے عوام نے دارالحکومت صنعا کے سبعین اسکوائر پر اعلی سیاسی کونسل کے شہید صدر صالح صماد کی آخری رسومات میں بھرپور شرکت کرکے دشمنوں کے منہ پر طمانچہ رسید کیا ہے۔شہید صالح الصماد کی آخری رسومات میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ سعودی جارحیت کی حمایت کرنے والے ملکوں امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے یمنی عوام کو ملک کی اعلی سیاسی کونسل کے شہید صدر کی آخری رسومات میں شرکت سے روکنے کے لیے صنعا کے سبعین اسکوائر پر راکٹ حملہ بھی کیا ہے جس میں ایک شخص شہید ہوگیا ہے۔

انیس اپریل کو یمن کے مغربی صوبے حدیدہ میں سعودی حملے میں شہید ہونے والے صالح صماد اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ صنعا کے سبعین اسکوائر پر ادا کی جارہی ہے جبکہ شہیدوں کے جنازے مسجد الشعب میں آخری دیدار کے لیے رکھی گئی ہیں۔سعودی عرب نے امریکہ کی ایما پر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

سعودی حکومت کی جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں عام شہری جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، شہید ہو چکے ہیں۔ سعودی جارحیت میں یمن کی بنیادی شہری تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے جبکہ لاکھوں یمنی باشندوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

The post شہید صالح صماد کے خون کا انتقام لینا یمنی عوام کا جائز اور قانونی حق ہے، انصاراللہ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

شام میں دہشت گردوں کے درمیان گھمسان

Hits: 1

شام میں دہشت گرد گروہوں کے درمیان آپسی جنگ و خونریزی میں جیش العزہ نامی دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ابو لہب ہلاک ہوگیا ہے۔

المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق جیش العزہ نامی دہشت گرد گروہ کا سرغنہ خالد معراتی معروف ابولہب جنوبی ادلب کے علاقے خان شیخون میں اپنے ہی گروہ کے مخالف عناصر کے ہاتھوں مارا گیا۔ایک اور اطلاع کے اطلاع کے مطابق تحریرالشام نامی دہشت گرد گروہ کا سرغنہ اور نام نہاد قاضی شرع عبداللہ المحیسنی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گیا ہے۔

قاتلانہ حملے کے بعد مذکورہ دہشت گرد گروہ نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں تین دن کے لیے ہر قسم کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی ہے۔اس سے پہلے صوبہ ادلب میں تحریر الشام کا ایک سرغنہ کفر بطیخ، جیش الاحرار کا مقامی سرغنہ ابوسلیم بنش، شام مخالفین نامی دہشت گرد گروہ کے خفیہ نیٹ ورک کا سرغنہ مصطفی حاج علی بھی نا معلوم افراد کے حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

The post شام میں دہشت گردوں کے درمیان گھمسان appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف فرسودہ ، گھسے پٹے اور بے بنیاد دعوؤں کا تکرار

Hits: 3

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جرمن چانسلر اینجلا مرکل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف فرسودہ ، گھسے پٹے اور بے بنیاد دعوؤں کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف فرسودہ اور بے بنیاد دعوؤں کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا اطمینان حاصل کرنا ضروری ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی حاصل نہیں کرپائےگا۔ٹرمپ نے یہ مضحکہ خیز دعوی ایسے وقت میں کیا ہے جب اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے نے بارہا ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کی تائید کی ہے۔امریکا کے متازعہ صدر نے اپنی ہرزہ سرائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےتہران کو خطے کی بدامنی کا سب سے زیادہ ذمہ دار قرار دیا اور دعوی کیا کہ ایران دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر رہا ہے۔

جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے بھی ٹرمپ کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے دعوی کیا کہ تہران کے ساتھ ہونے والا ایٹمی معاہدہ، جامع معاہدہ نہیں ہے بلکہ ایٹمی ہتھیاروں تک ایران کی رسائی روکنے کی جانب پہلا قدم ہے۔اینجلا مرکل نے مزید کہا کہ ایران کے علاقائی اثر رسوخ کو روکنے کے لیے جرمنی اور امریکہ کے درمیان مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ اس خطے کے خلاف یورپی سعودی سازشوں کو ناکام بنانے میں اسلامی جمہوریہ ایران اہم کردار ادا کر رہا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران، عراق اور شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں مذکورہ ملکوں کی درخواست پر فوجی مشاورت اور تعاون فراہم کر رہا ہے لہذا ٹرمپ اور مرکل اس پر کیسے خوش ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ھوآ چون یینگ نے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔بیجنگ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ھوآ چون یینگ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک حقائق اور انصاف کی بنیاد پر اس عالمی معاہدے کے تحفظ کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے اور اس کے لیے کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی بھی بارہا ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کی ضرورت پر زور دے چکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایٹمی معاہدہ ایک کثیر الفریقی عالمی معاہدہ ہے جسے یکطرفہ طور پر نہ تو ختم کیا جاسکتا ہے نہ ہی اس میں کوئی تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے رکن ملکوں نے جنوری دوہزار سولہ میں جامع ایٹمی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس، چین اور جرمنی پانچ جمع ایک گروپ کے رکن ممالک ہیں۔

The post ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف فرسودہ ، گھسے پٹے اور بے بنیاد دعوؤں کا تکرار appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

افغانستان میں خود کش کار دھماکے میں 2 فوجی اور 4 شہری ہلاک

Hits: 2

افغانستان کے صوبے ہلمند میں خود کش کار دھماکے میں 2 فوجی اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے علاقے ناد علی میں فوجی چھاؤنی کے قریب خود کش کار حملے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 4 شہریوں کے علاوہ 2 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں جب کے دھماکے کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے دو حالت کی نازک بتائی جارہی ہے۔

افغان صوبے ہلمند کے گورنر کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خودکش بمبار نے صوبے ہلمند میں فوجی اڈے کے قریب کار کو بم سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور دو سپاہی جاں بحق اور قریب سے گزرنے والے 4 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں جب کے حادثے میں زخمی 10 افراد کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واضح رہے ہلمند میں یہ تازہ کارروائی طالبان کے اُس اعلان کے چند ہی روز بعد ہوئی ہے جس میں انہوں نے ’ الخندق‘ کے نام سے اپنے آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا تھا دوسری جانب اتحادی افواج کا دعوی ہے کہ چھاپا مار کارروائی میں درجنوں طالبان کمانڈرز کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ رواں سال افغانستان میں دہشت گردوں کے حملوں میں سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

The post افغانستان میں خود کش کار دھماکے میں 2 فوجی اور 4 شہری ہلاک appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

نواز شریف کے ساتھ جنت میں بھی نہیں جانا، آصف زرداری

Hits: 2

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف ہمیں بڑے پیغامات بھجواتے ہیں لیکن انہیں بتادیا ہے کہ اب ہم ان کے ساتھ جنت میں بھی نہیں جائیں گے۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے اجلاس کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ ملک کا آئین پہلے بھٹو نے بنایا اور پھر ان کے بعد ہم نے اٹھارہویں ترمیم کی۔ ہم نے پرویز مشرف سے ڈائیلاگ کے ذریعے نکالا، جب میں نے پرویز مشرف کو نکالا تو لوگوں کو سمجھ ہی نہیں آرہی تھی کہ یہ کیسے ہوا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سوچ جمہوری نہیں ہے، وہ صرف اپنا اور ہم اپنے ملک کا سوچتے ہیں، نواز شریف کو حکومت بنانے ہی نا دیتا، سوچا تھا جمہوریت چلتی رہے، انہوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کھلواڑ کیا اور اقتدار میں آکرمغل اعظم بن گئے ، اب وہ ہمیں پیغامات بھیجتے ہیں لیکن ہم نے ان کو بتادیا ہے کہ ان کے ساتھ تو ہمیں جنت میں بھی نہیں جانا۔ وہ اڈیالہ جیل کی صفائی کروارہے ہیں، انہیں کیا پتہ اب وہ کراچی کی لانڈھی جیل جاتے ہیں یا کہیں اور۔ نواز شریف تو باہر بھاگ جاتے ہیں ہمیں تو یہیں رہنا ہے۔ یہ ملک کو دیوالیہ کرکے جاتے ہیں ہم آ کر سنبھالنے ہیں۔

The post نواز شریف کے ساتھ جنت میں بھی نہیں جانا، آصف زرداری appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico