Categories : The Latest

‘دنیا کے 66 ملکوں میں عربی بولنے والوں کی تعداد 470 ملین’

Hits: 3

مسلمانوں کی مقدس زبان عربی بولنے اور سمجھنے والوں کی تعداد میں اضافہ، عربی زبان بولنے والوں کی تعداد کتنی ہے؟ اور یہ دنیا کہ کتنے ممالک میں بولی جاتی ہے؟ اہم اعداد و شمار منظر عام پر آگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دبئی میں عربی کی عالمی کانفرنس کا انعقاد ہر سال ہوتا ہے۔ جس میں دنیا کے 80 ممالک سے تقریباً 2 ہزار افراد مدعو کیے جاتے ہیں۔ اس کانفرنس سے خطاب میں اسلامی تعاون تنظیم “او آئی سی” کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف العثیمین نے بتایا ہے کہ عربی بولنے والوں کی تعداد 470 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ العثیمین نے کہا کہ عربی دنیا کی سب سے زیادہ رائج زبانوں میں چوتھے نمبر پرآگئی ہے اور دنیا کہ چھیاسٹھ ملکوں میں بولی جا رہی ہے۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ عالمی نظام نے کافی پہلے عربی کو تسلیم کر لیا تھا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 28 ویں سیشن میں 1973ء کے دوران عربی کو جنرل اسمبلی اور اس کے ماتحت اداروں کی کارروائی کیلئے چھٹی رسمی زبان تسلیم کر لیا تھا۔ واضح رہے کہ او آئی سی 1969ء میں قائم ہوئی۔ تب سے عربی ہی اس کی رسمی زبان ہے۔ اسے یونیسکو اور افریقی یونین سمیت متعدد عالمی تنظیموں میں سرکاری زبان تسلیم کر لیا گیا ہے۔

The post ‘دنیا کے 66 ملکوں میں عربی بولنے والوں کی تعداد 470 ملین’ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

ووٹ فروخت کرنے کا الزام، تحریکِ انصاف کے رکن اسمبلی عبید مایار مستعفی

Hits: 1

سینیٹ میں ووٹ فروخت کرنے کے الزامات کے بعد مردان سے تعلق رکھنے والے ہائیر ایجوکیشن کے پارلیمانی سیکرٹری اور رکن صوبائی عبید مایار پارٹی سے احتجاجاً مستعفی ہو گئے جبکہ دوسرے رکن اسمبلی زاہد درانی نے عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

مردان پریس کلب میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے عبید مایار نے کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات درست نہیں ہیں۔ عمران خان نے الزامات پہلے لگائے اور کمیٹی بعد میں بنائی گئی، میں کسی کمیٹی کو جواب دہ نہیں، عوام نے ووٹ دیا ہے، ان کو جواب دوں گا۔ عبید مایار کا کہنا تھا کہ ہمارے پینل کے امیدوار ایوب آفریدی کامیاب ہوئے ہیں تاہم جن ایم پی ایز کے امیدوار ناکام ہوئے ان کو کچھ نہیں کہا گیا۔

کلچرل کے پارلیمانی سیکرٹری زاہد درانی نے ووٹ فروخت کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ قرآن پاک قسم اٹھانے کے لئے نہیں آیا تاہم وہ عدالت میں عمران خان کو چیلنج کریں گے۔ عمران خان کے اقدامات سے ہماری بے عزتی ہوئی ہے۔

The post ووٹ فروخت کرنے کا الزام، تحریکِ انصاف کے رکن اسمبلی عبید مایار مستعفی appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

پیوٹن کا حسن روحانی کو فون ، شام حملے پر تبادلہ خیال

پیوٹن کا حسن روحانی کو فون ، شام حملے پر تبادلہ خیال

Hits: 45

شام پر دوبارہ حملہ تباہی کا باعث بنے گا، حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے :روسی صدر کی گفتگو

ماسکو (آئی فورٹین  نیوز ) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے فون پر بات چیت کی، انہوں نے کہا شام پر دوبارہ حملہ تباہی کا باعث بنے گا۔ دوسری جانب فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو راضی کر لیا ہے کہ وہ شام سے اپنی فوج کو وطن واپس نہ بلائیں۔

ادھر عرب ملکوں کی تنظیم نے شام پر کیمیائی حملے کی مذمت کی ہے، شام میں امریکا، برطانیہ اور فرانس کی جارحیت کے حوالے سے مشوروں اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے فون پر بات چیت کی، صدر پیوٹن نے کہا شام پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا شام پردوبارہ حملہ تباہی کاباعث بنے گا۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ اس حملے سے شام کے سیاسی حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے، ادھر جدید اسلحہ سے لیس روسی بحری جہاز آبنائے باسفورس پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب فرانس کے صدر میکرون نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو راضی کر لیا ہے کہ وہ شام سے اپنی فوج کو وطن واپس نہ بلائیں اور شام میں طویل مدت کے لیے تعینات کریں۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کو کہا ہے کہ شام پر حملوں کی تعداد محدود رکھیں، سعودی عرب کے شہر دہران میں عرب لیگ کے رہنماؤں نے کانفرنس کے اختتام پر شام میں مبینہ کیمیائی حملے پر عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک اپنے شامی بھائیوں پر استعمال ہونے والے کیمیائی حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

The post پیوٹن کا حسن روحانی کو فون ، شام حملے پر تبادلہ خیال appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان بدھ 18 اپریل کو ہو گی

چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان بدھ 18 اپریل کو ہو گی

Hits: 18

کراچی: رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے یکم شعبان بدھ 18 اپریل کو ہو گی۔

ماہ شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کے زیرِ صدارت ہوا جس میں دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں شعبان کے چاند کی کوئی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں جس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے یکم شعبان بدھ 18 اپریل کو ہو گی جبکہ شب برات یکم مئی منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہو گی۔

The post چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان بدھ 18 اپریل کو ہو گی appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

امریکا نے روس پر اقتصادی پابندیوں کا عندیہ دے دیا

امریکا نے روس پر اقتصادی پابندیوں کا عندیہ دے دیا

Hits: 20

واشنگٹن: (آئی فورٹین نیوز) امریکا نے شام کی حمایت پر روس پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں بعض روسی کمپنیوں پر نئی اقتصادی پابندیوں کا عندیہ دیا ہے۔ دوسری جانب روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے فون پر بات چیت کی، انہوں نے کہا شام پر دوبارہ حملہ تباہی کا باعث بنے گا۔

شام میں امریکا ، برطانیہ اور فرانس کی جارحیت کے بعد مشوروں اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے فون پر بات چیت کی، صدر پیوٹن نے کہا شام پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا شام پر دوبارہ حملہ تباہی کا باعث بنے گا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ اس حملے سے شام کے سیاسی حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ادھر جدید اسلحہ سے لیس روسی بحری جہاز آبنائے باسفورس پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب فرانس کے صدر میکرون نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو راضی کر لیا ہے کہ وہ شام سے اپنی فوج کو وطن واپس نہ بلائیں اور شام میں طویل مدت کے لیے تعینات کریں۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کو کہا ہے کہ شام پر حملوں کی تعداد محدود رکھیں۔ سعودی عرب کے شہر دہران میں عرب لیگ کے رہنماؤں نے کانفرنس کے اختتام پر شام میں مبینہ کیمیائی حملے پر عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک اپنے شامی بھائیوں پر استعمال ہونے والے کیمیائی حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

The post امریکا نے روس پر اقتصادی پابندیوں کا عندیہ دے دیا appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

سندھ: وقت پر کھانا تیار نہ کرنے پر بیوی قتل

سندھ: وقت پر کھانا تیار نہ کرنے پر بیوی قتل

Hits: 20

سندھ کے ضلع سجاول میں شوہر نے اپنی 50 سالہ بیوی کو مبینہ طور پر رات کا کھانا وقت پر نہ بنانے پر کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا۔

کوری جتوئی کو ان کے شوہر یار محمد جتوئی نے گاؤں بُدھو خان جتوئی میں قتل کیا۔

ملزم نے بعد ازاں پولیس کو گرفتاری دے دی اور اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

ہیڈ محرر مشتاق علی نے ڈان کو بتایا کہ ‘رات کا کھانا وقت پر تیار نہ کرنے پر ملزم نے طیش میں آکر اپنی بیوی پر حملہ کیا، جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئی۔’

ملزم یار محمد جتوئی کے خلاف مقتولہ کے بھائی صاحب ڈینو کی مدعیت میں پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پاکستان میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور کئی خواتین کو گھروں میں معمولی تنازعات پر بھی قتل کیا جاچکا ہے۔

2016 میں ایک شخص کو اپنی بیٹی کو ‘گول روٹی’ نہ بنانے پر قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔

اسی سال بدین میں چائے بنانے میں زیادہ وقت لینے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔

سندھ کے محکمہ ترقی نسواں کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے مارچ کے آخر تک صوبے میں خواتین پر مختلف طرح کے تشدد کے ایک ہزار 643 واقعات پیش آئے۔

The post سندھ: وقت پر کھانا تیار نہ کرنے پر بیوی قتل appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

جسمانی طور پر فٹ افراد کی یہ علامات آپ میں ہیں؟

جسمانی طور پر فٹ افراد کی یہ علامات آپ میں ہیں؟

Hits: 27

— شٹر اسٹاک فوٹو

اچھی صحت کے لیے جسمانی فٹنس ضروری ہوتی ہے مگر آپ کس حد تک فٹ ہیں؟

اس کا فیصلہ کیسے کیا جاسکتا ہے ؟ درحقیقت اس کے لیے کسی ماہر کی ضرورت نہیں بلکہ کچھ روزمرہ کے پیمانوں کی مدد سے یہ جانا جاسکتا ہے۔

ہوسکتا ہے کہ آپ جسمانی طور پر خود کو فٹ نہ سمجھتے ہوں مگر ہوسکتا ہے کہ آپ صحت مند ہوں اور اس کا احساس نہ ہو، جس کی علامات درج ذیل ہیں۔

دل کی دھڑکن

جسمانی طور پر صحت مند افراد کی دل کی دھڑکن کی رفتار کچھ سست ہوتی ہے، ایسے افراد کا دل زیادہ موثر طریقے سے پمپ کرتا ہے۔ صبح اٹھ کر دل کی دھڑکن کی رفتار چیک کریں، عام طور پر دل کی دھڑکن کی معمول کی رفتار 60 سے 100 فی منٹ ہوتی ہے، اگر یہ نمبر اس سے زیادہ ہوں تو یہ ہائی بلڈپریشر، امراض قلب یا دیگر مسائل کا اشارہ ہوسکتا ہے۔

چہل قدمی میں دوستوں سے پیچھے نہ رہنا

کیا آپ اپنے ساتھیوں کی رفتار کا ساتھ دے پاتے ہیں؟ مناسب رفتار میں چہل قدمی، جاگنگ یا سیڑھیاں چڑھنے میں؟ اگر تو کچھ دیر تیز چلنے یا سیڑھیاں چڑھنے پر سانس بری طرح پھول جاتا ہے تو آپ ممکنہ طور پر جسمانی طور پر فٹ نہیں۔ اگر سانس کی رفتار کنٹرول پر رہتی ہے اور آپ اسے دوستوں کے ساتھ بھی قابو میں رکھتے ہیں تو آپ اپنے خیال سے زیادہ بہتر جسمانی ساخت کے حامل ہیں۔

بہتر ریکوری ٹائم

طبی ماہرین کے مطابق اپنے ریکوری ٹائم پر توجہ دیں، اگر جسمانی سرگرمیوں کے بعد دل کی دھڑکن کی رفتار 5 منٹ سے کم وقت میں معمول پر آجاتی ہے تو آپ جسمانی طور پر اچھی شیپ میں ہیں۔ ریکوری کا یہ وقت جتنا تیز ہوگا اتنے ہی زیادہ آپ فٹ ہوں گے۔ کسی قسم کی جسمانی سرگرمی جیسے ورزش کے بعد اپنے دل کی دھڑکن کو دیکھیں اور دیکھیں کتنی دیر میں وہ معمول پر آتی ہے۔

ورزش کے عادی

چاہے کچھ زیادہ سخت ورزش نہ بھی کرتے ہوں، کسی حد تک جسمانی سرگرمیاں بھی مثبت فرق پیدا کرنے کے لیے کافی ہیں، یعنی ہفتہ بھر میں 150 منٹ تک ورزش کرنا، فٹ رکھنے کے لیے کافی ثابت ہوسکتا ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے بالغ افراد کو مشورہ دیا ہے کہ ہفتہ بھر میں 5 دن 30 منٹ تک معتدل جسمانی سرگرمیوں کو اپنانا چاہیے۔

بچوں کی دیکھ بھال

بچوں کے ساتھ فرش پر گھٹنوں کے بل چلنا، ان کے اسٹرولر کو چلانا اور دیگر بھاگ دوڑ بیشتر والدین کی زندگی کا حصہ ہوتی ہے، اگر آپ 5 سے 6 کلو کے بچے کو آسانی سے اٹھا کر چل پاتے ہیں یا کوئی بوجھ محسوس نہیں ہوتا تو اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ آپ جسمانی طور پر فٹ ہیں۔

سیڑھیوں سے ڈر نہیں لگتا

جب آپ کے سامنے لفٹ یا سیڑھیاں چڑھنے کا آپشن ہو تو کس کا انتخاب کریں گے؟ اگر آپ سیڑھیوں کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ توقعات سے زیادہ فٹ ہوسکتے ہیں۔ درحقیقت جو لوگ سیڑھیوں کو ترجیح دیتے ہیں وہ اس عادت سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں زیادہ فٹ ہوسکتے ہیں۔

ورک آﺅٹ

اگر آپ ہفتے میں ایک مرتبہ جم جاکر ورک آﺅٹ کرتے ہیں، تو جسم کو اس کا بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے کیونکہ مختلف مسلز کی تربیت ہوتی ہے۔ جسم مضبوط بنانے والی ٹریننگ، یوگا، دوڑنا، اور دیگر۔ اگر مختلف طرح کی ورزشوں کو اپناتے ہیں تو جسمانی طور پر فٹ رہنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔

اچھی نیند

کیا آپ مناسب نیند کے مزے لوٹتے ہیں؟ دن بھر توانائی کی سطح کیا ہوتی ہے؟ اگر آپ رات کو 7 سے 8 گھنٹے سوتے ہیں اور دن بھر جسمانی طور پر تھکن کا احساس نہیں ہوتا تو یہ جسمانی فٹنس کی اہم علامت ہے۔ خیال رہے کہ ورزش کرنے کے عادی افراد کی نیند بہتر ہوتی ہے۔

اچھی ذہنی صحت

جسمانی سرگرمیوں اور ذہنی صحت کے درمیان تعلق بہت واضح ہے، ورزش کرنے کی عادت ذہنی صحت کو ذہنی بے چینی، ڈپریشن اور چڑچڑے پن کو کم کرکے بہتر کرتی ہے، جبکہ خوداعتمادی اور دماغی افعال میں بہتری پیدا ہوتی ہے۔

The post جسمانی طور پر فٹ افراد کی یہ علامات آپ میں ہیں؟ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

ممبر قومی اسمبلی وسیم حسین دوبارہ ایم کیوایم میں شامل

ممبر قومی اسمبلی وسیم حسین دوبارہ ایم کیوایم میں شامل

Hits: 15

حیدرآباد: لاپتہ ساتھی اور تمام دفتر دلا دیں، الیکشن میں کامیابی کی ضمانت لے لیں، فاروق ستار کی پیشکش، ایم این اے وسیم حسین مصطفیٰ کمال کو چھوڑ کر دوبارہ ایم کیوایم میں شامل ہوگئے۔

حیدرآباد سے ایم این اے وسیم حسین نے پاک سرزمین پارٹی کو خیر آباد کہہ کر دوبارہ ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر لی، ایم کیو ایم کے زونل آفس پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ انھوں نے کسی جلسے کے لیے انیس قائم خانی سے مدد نہیں مانگی، لاپتہ ساتھی واپس دلا دیئے جائیں اور خورشید بیگم ہال سمیت دفاتر مل جائیں تو الیکشن میں کامیابی یقینی ہے۔ جناح گراونڈ میں جلسہ کرنے دیں ایک جلسہ ہی سب کے لیے کافی ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کی کوشش پر مزاحمت کریں گے۔ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی ہماری ہی فیکٹری کی پروڈکٹ ہیں۔ فاروق ستار نے دعویٰ کیا کہ عوامی حلقوں میں سروے کے مطابق ہمارے پی ایس پی کے دوستوں کو پزیرائی نہیں ملی جو جو ایم کیو ایم چھوڑ کر گیا وہ الٹے قدموں واپس آئے گا۔ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی بھی واپس آئیں گے۔

انہوں نے سید وسیم حسین کو دوبارہ ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔

The post ممبر قومی اسمبلی وسیم حسین دوبارہ ایم کیوایم میں شامل appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

کچے آموں کو غذا کا حصہ کیوں بنانا چاہیے؟

کچے آموں کو غذا کا حصہ کیوں بنانا چاہیے؟

Hits: 12

— شٹر اسٹاک فوٹو

کچے آم یا کیری تو آج کل ہر جگہ دستیاب ہیں اور لوگ انہیں چٹنیوں یا مختلف چیزوں کے لیے استعمال بھی کرتے ہیں۔

پاکستان جیسے ملک میں جہاں گرمی بہت زیادہ پڑتی ہے، کچے آم بہت زیادہ استعمال ہوتے ہیں، جن کا مشروب بھی تیار کیا جاسکتا ہے یا چٹنیوں کا ذکر تو اوپر ہو ہی چکا ہے۔

اسی طرح کیری کا اچار بھی بنا کر فریج میں محفوظ کیا جاسکتا ہے اور آپ یہاں کچے آموں کے چند فوائد جان سکیں گے جو صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔

شدید گرمی اور ڈی ہائیڈریشن سے تحفظ

کچے آموں کا جوس پینا صرف فرحت بخش ہی نہیں بلکہ یہ شدید گرمی کے اثرات کو کم کرکے ڈی ہائیڈریشن کی روک تھام کرتا ہے۔ گرمیوں میں پسینے کی شکل میں بہت زیادہ سوڈیم کلورائیڈ اور آئرن خارج ہوسکتا ہے، جس سے جسم ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوتا ہے، کیری کا شربت اس سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

معدے کے مسائل کا حل

کچے آم کا استعمال معدے کے عوارض سے بچاﺅ میں مدد دیتا ہے، جو موسم گرما میں کافی عام ہوجاتے ہیں۔ کیری کھانے کی عادت قبض، ہیضے، سینے کی جلن اور متلی کی کیفیت اور بدہضمی سے تحفظ یا ان کا اچھا علاج ثابت ہوتی ہے۔

دل کے لیے فائدہ مند

کچے آموں میں نیاسن نامی ایسڈ ہوتا ہے جو کہ دل کے لیے صحت بخش جز ہے، نیاسن خون کی شریانوں کے مسائل سے جڑے امراض کا خطرہ کم کرتا ہے جبکہ بلڈ کولیسٹرول لیول بہتر کرتا ہے۔

گوشت خورے (مسوڑوں کے امراض)کا علاج کرے

کیری کا سفوف یا آمچور کو گوشت خورے کا موثر علاج سمجھا جاتا ہے، اس مرض میں اکثر مسوڑوں سے خون، خراشیں، کمزوری اور تھکاوٹ وغیرہ کا سامنا ہوتا ہے۔ کچے آم وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور عام طور پر اس کی کمی ہی اس مرض کا باعث بنتی ہے۔ اسی طرح یہ وٹامن خون کی شریانوں کی لچک بڑھاتا ہے اور خون کے سرخ خلیات کو بڑھاتا ہے جس سے اینیما کا مسئلہ بھی کم ہوتا ہے۔

جگر اور آنتوں کے لیے فائدہ مند

کچے آم جگر کے لیے بہت فائدہ مند ہیں اور یہ جگر کے مختلف امراض سے بچانے یا علاج میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ کیری کے ٹکڑوں کو چبانا چھوٹی آنت میں پتے میں بننے والے سیال بائل کو داخل کرتا ہے، جہاں وہ چربی کو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے جبکہ غذا میں موجود نقصان دہ جراثیموں کو مارتا ہے۔

جسمانی توانائی بڑھائے

معمولی مقدار میں کیری کا سفوف دوپہر کے وقت کی سستی کو دور کرنے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے جو عام طور پر کھانے کے بعد طاری ہوتی ہے۔ درحقیقت کچے آم جسمانی توانائی بڑھاتے ہیں اور کارکردگی بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

The post کچے آموں کو غذا کا حصہ کیوں بنانا چاہیے؟ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

‘فواد عالم کو نظر انداز کرکے امام الحق کو ٹیم میں کیوں شامل کیا؟’

‘فواد عالم کو نظر انداز کرکے امام الحق کو ٹیم میں کیوں شامل کیا؟’

Hits: 19

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے منتخب اسکواڈ سے تجربہ کار بلے باز فواد عالم کے اخراج کا معاملہ ایوانوں تک جا پہنچا ہے اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے فواد عالم کو نظر انداز کرکے انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کو اسکواڈ میں شامل کرنے پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے 16رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے اور ناتجربہ کار ٹیم ہونے کے باوجود ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے ڈھیر لگانے والے فواد عالم کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

سلیکشن کمیٹی نے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہوئے 10 بلے بازوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کیا لیکن اس میں فواد عالم جگہ بنانے میں ناکام رہے اور ان کی جگہ انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق، نوجوان سعد علی، عثمان صلاح الدین، فخر زمان اور فہیم اشرف جیسے نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا جس میں دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے منتخب اسکواڈ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور اراکین نے فواد عالم کو منتخب نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اس کی وجوہات طلب کیں۔

کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کو سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں کیوں شامل کیا؟ کیا وجہ تھی کہ فواد عالم کو نظر انداز کیا گیا اور فخر زمان کو ٹیسٹ اسکواڈ میں کس کارکردگی کی بنیاد پر شامل کیا گیا؟۔

اس کے ساتھ ساتھ اجلاس کے دوران چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی اور پی سی بی حکام نے پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی 2 ایڈیشنز کے آڈٹ کے معاملہ پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں پی ایس ایل آڈٹ کے صرف 2 صحفات پیش کرنے پر کمیٹی ارکان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی آرگنائزیشن ہے لیکن صرف 2 صحفات پیش کیے گئے۔

کمیٹی ارکان نے طلب کی گئی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جو دستاویز مانگی گئی ہیں وہ کرکٹ بورڈ نے فراہم ہی نہیں کیں جبکہ جو دستاویز فراہم کی گئیں وہ اس قابل نہیں کہ پڑھی جا سکیں۔

کمیٹی نے ہدایت کی کہ پی ایس ایل میں فرنچائز کیساتھ معاہدوں اور گیٹ منی کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ آڈٹ میں تاخیر کی وجہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے فنانشل حکام ہیں اور قائمہ کمیٹی کو جلد پی ایس ایل کے آڈٹ کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ فنانشل معاملات کے باعث اجلاس ان کیمرا رکھا گیا، پی ایس ایل کے حوالے سے ضرور احتساب ہونا چاہیے اور ہم کمیٹی اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ کے لیے منتخب اسکواڈ کے حوالے سے سوال پر نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ ٹیم کی سلیکشن کے معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کرتے۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈشن میں 5ملین ڈالرز سے زائد کی آمدن متوقع ہے جبکہ پچھلے پی ایس ایل میں 3ملین ڈالرز سے زائد کی آمدن ہوئی تھی۔

The post ‘فواد عالم کو نظر انداز کرکے امام الحق کو ٹیم میں کیوں شامل کیا؟’ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico