Ahlebait TV The Latest Archives | Page 2 of 25 | Ahlebait TV

Categories : The Latest

قاری کے پاس خود پہنچنے والے دنیا کے دلچسپ موبائل کتب خانے

Hits: 4

دنیا بھر میں ایسی دلچسپ اور عجیب لائبریریاں بنائی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر حیرت ہوتی ہیں۔ اکثر لائبریریاں ایک جگہ سے دوسری جگہ کا سفر کرتی ہیں اور انہیں پالتو جانوروں سے لے کر بسوں تک میں قائم کیا گیا ہے۔ آئیں ہمارے ساتھ دنیا کی سیر پر چلیں جہاں حیرت انگیز کتب خانے آپ کے منتظر ہیں:

نائیجریا کی موبائل لائبریری

نائیجیریا کی ریاست لاگوس میں آئی ریڈ نیٹ ورک اس وقت سب سے بڑی موبائل لائبریری کی سہولیات فراہم کررہا ہے۔ فن می لاری نائجیریا کے غریب بچوں کے لیے اب امید کی ایک کرن بن چکی ہے۔

فنمی نے پہلے دو ٹوکریوں میں لائبریری کا آغاز کیا اور انہیں دور افتادہ علاقوں میں بچوں تک پہنچانے کا کام کیا اور اب چار بڑی بسوں میں کتابیں ہر ہفتے 44 مختلف دیہی علاقوں میں جاتی ہیں جس سے ہزاروں بچے استفادہ کرتے ہیں۔ تمام بسوں میں مجموعی طور پر 13 ہزار کتابیں ہیں۔

کولمبیا میں گدھے پر لدا کتب خانہ

کولمبیا کے اونچے نیچے راستوں پر گدھوں کے ذریعے کتابوں کی رسائی کا ایک نیٹ ورک بنایا گیا ہے جسے ’ببلیوٹیکا برو‘ کا نام دیا گیا ہے جس کا مطلب ہے ’گدھا لائبریری‘۔ اس لائبریری کا آغاز 20 سال قبل دو گدھوں کے ذریعے کیا گیا تھا۔

اس لائبریری کو 42 سالہ اسکول ٹیچر لوئس سورینو نے شروع کیا تھا۔ انہوں نے اسکول میں محسوس کیا کہ کئی بچے اچھی کارکردگی نہیں دکھا پاتے جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے پاس کتابیں نہیں ہیں۔

اب سورینو دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں بچوں کے پاس جاتے ہیں اور انہیں کتابیں فراہم کرتے ہیں۔ ایک وقت میں ایک گدھے پر 150 کتابیں لادی جاسکتی ہیں۔

شام کی موبائل لائبریری

بم دھماکوں، دربدر کی ٹھوکروں اور جنگ کے مہیب بادلوں کے درمیان شام میں ایک رنگ برنگی وین ایسی بھی ہے جس میں کتابیں بھری ہوتی ہیں اور یہ بچوں میں علم تقسیم کرتی ہے۔ شام کی 8 سالہ جنگ میں اب ایسے بچوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جنہوں نے کبھی اسکول کی صورت نہیں دیکھی۔

ملک رافع نے ادلیب اور حلب کے علاقے میں وین میں موبائل لائبریری شروع کی ہے۔ اب تک یہ 4000 بچوں کو کتابیں فراہم کرچکی ہے۔ اس موبائل کتب خانے میں 2000 سے زائد کتابیں موجود ہیں۔ خطرات اور ٹوٹے پھوٹے راستوں کی باوجود یہ وین ہر اس جگہ پہنچتی ہے جہاں بچے پڑھنے کے شوقین ہیں اور کتاب انہیں جنگ بیتی سے کچھ لمحات کی رخصت فراہم کرتی ہے۔

ہالینڈ کا کنٹینر کتاب گھر

ہالینڈ کے زان علاقے میں بائی بس کے نام سے ایک موبائل لائبریری کا آغاز کیا گیا ہے۔ 4 سے 12 سال تک کے بچوں کے لیے بنائی گئی ہے اور تمام کتابیں ایک کنٹینر میں رکھی گئی ہیں۔

12 میٹر وسیع کنٹینر کو تنگ گلیوں اور گنجان آباد علاقوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اب تین بسیں ہر سال 10 ہزار بچوں میں کتابیں تقسیم کرتی ہیں اور بچے ایک ماہ میں کتاب پڑھ کو واپس کردیتے ہیں۔

The post قاری کے پاس خود پہنچنے والے دنیا کے دلچسپ موبائل کتب خانے appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

پیرس سے صرف ایک سیب امریکا لانے پر 50 ہزار روپے جرمانہ

Hits: 3

پیرس سے امریکا آنے والی خاتون پر بغیر آگاہ کیے محض ایک سیب لانے پر 500 ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک خاتون نے ایئرلائن کے ذریعے پیرس سے امریکی شہر ڈینور کا سفر کیا۔ یہ فلائٹ کنیکٹنگ تھی جو پیرس سے پہلے امریکی ریاست منی ایپلس پہنچی۔ بعد ازاں وہاں سے انہیں ڈینور پہنچنا تھا۔ خاتون کو ایک سیب ایئرلائن انتظامیہ نے پہلی فلائٹ پیرس سے منی ایپلس کے دوران دیا جسے انہوں نے بعد میں بھوک لگنے پر کھانے کا سوچ کر اپنے بیگ میں رکھ لیا۔ تاہم جب وہ منی ایپلس سے ڈینور کی پرواز کےلیے کاؤنٹر پر پہنچیں تو کسٹم افسر نے ان پر 500 ڈالر (50 ہزار پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کردیا۔

کسٹم ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون مسافر پر جرمانہ ملکی قوانین کے تحت عائد کیا گیا ہے۔ امریکا میں داخلے کے وقت تمام مسافروں کو اپنے ہمراہ لائی گئی اشیا جیسے کہ گوشت، پھل، سبزیاں، پودے، بیج، مٹی اور جانوروں تک سے متعلق پیشگی آگاہ کرنا ہوتا ہے اور یہ قواعد و ضوابط ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ خاتون نے اپنے بیگ میں موجود سیب سے متعلق نہیں بتایا تھا اس لیے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

The post پیرس سے صرف ایک سیب امریکا لانے پر 50 ہزار روپے جرمانہ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

پاکستان کرکٹ، ملائیشیا نے استقبال کیلیے بانہیں پھیلادیں

Hits: 3

ملائیشیا نے پاکستان کرکٹ کے استقبال کیلیے بانہیں پھیلادیں ایم سی اے کے صدر مہندا والیپورام کا کہنا ہے کہ میچز کی میزبانی کیلیے بہترین نیوٹرل وینیو ثابت ہوسکتے ہیں گرین شرٹس کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف مقابلوں سے خطے میں کھیل کو بے پناہ فروغ حاصل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق یواے ای میں لیگز کی بہتات اور اسٹیڈیمز کے بھاری کرائے کی وجہ سے پی سی بی ملائیشیا کو نیوٹرل وینیو کے طور پر استعمال کرنے پر غور کررہا ہے، گذشتہ دنوں چیئرمین نجم سیٹھی نے مقامی حکام سے ملاقاتوں میں امکانات کا بھی جائزہ لیا، رواں سال کے آخر میں پاکستان کی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز یواے ای میں ہی شیڈول ہیں، البتہ آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی میزبانی ملائیشیا میں کیے جانے کا امکان روشن ہے،مینز ٹیموں کے حوالے سے معاملات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں، ملائیشین کرکٹ ایسوسی ایشن(ایم سی اے) کے صدر مہندا والیپورام نے اس حوالے سے کہاکہ ہمارے پاس وینیوز اور انفرااسٹرکچر موجود ہے۔

کوالالمپور کے کینرارا اوول سٹیڈیم کی مصنوعی روشنیوں میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جاسکتے ہیں، ہوٹلز، ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات بھی بہترین ہیں، ہم انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کیلیے بے تاب ہیں، یہاں پاکستان ٹیم کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف مقابلوں سے جنوبی ایشیا میں کھیل کو بے پناہ فروغ حاصل ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ برصغیر کے ملکوں اور ملائیشیا میں وقت کا بھی زیادہ فرق نہیں،ہم چند گھنٹے ہی آگے ہیں،پاکستان پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرے یا انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کیلیے آئے خوش آمدید کہیں گے۔یاد رہے کہ ملائیشیا2006میں بھارت، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز پر مشتمل سہ ملکی سیریز کی میزبانی کرچکا ہے، یہاں انڈر19ورلڈ کپ 2008اور گذشتہ سال جونیئر ایشیا کپ کا انعقاد بھی ہوچکا۔

The post پاکستان کرکٹ، ملائیشیا نے استقبال کیلیے بانہیں پھیلادیں appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

جوہری معاہدے کو ضرر پہنچا تو بھیانک نتائج آپ کے منتظر ہیں، ایرانی صدر

Hits: 11

ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کو ضرر پہنچایا تو بھیانک نتائج آپ کے منتظر ہیں ٹرمپ کا موقف جوہری معاہدے کی بقا کیلیے خطرہ بن گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دی ہے کہ وہ جوہری معاہدے میں شامل رہیں ورنہ دوسری صورت میں ’’انھیں بھیانک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا‘‘۔ ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہ راست خطاب میں روحانی کا کہنا تھا کہ ’’میں وائٹ ہاؤس میں موجود شخصیات سے کہہ رہا ہوں کہ اگر انھوں نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہ کیا تو ایرانی حکومت پورے عزم کے ساتھ حرکت میں آئے گی‘‘۔ روحانی کا مزید کہنا تھا کہ ’’اگر کسی شخص نے معاہدے سے روگردانی کی تو وہ جان لے کہ اسے بھیانک نتائج بھگتنا ہوں گے‘‘۔

امریکی صدر کے مغربی حلیفوں کی جانب سے ٹرمپ پر دباؤ بڑھایا جا رہا ہے تا کہ وہ 2015 میں ایران کے ساتھ طے پانیوالے جوہری معاہدے کو برقرار رکھیں۔ اس سلسلے میں فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں نے گزشتہ روز واشنگٹن میں ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ ٹرمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر ان کے یورپی حلیفوں نے 12 مئی تک اس معاہدے میں خوفناک خامیوں کی اصلاح نہ کی تو وہ امریکا کی جانب سے تہران پر عائد کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کو دوبارہ لاگو کر دیں گے۔ یہ موقف جوہری معاہدے کی بقا کیلیے خطرہ بن گیا ہے۔

The post جوہری معاہدے کو ضرر پہنچا تو بھیانک نتائج آپ کے منتظر ہیں، ایرانی صدر appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

بھارت : مسلمان دشمنی، نماز کے دوران ہندوانہ نعرے، گھروں میں نماز ادا کرنے کی تنبیہ

Hits: 7

بھارت میں مسلمان دشمنی نے ایک نئی کروٹ لے لی نماز کے دوران ہندوانہ نعرہ لگائے گئے اور گھروں میں نماز اداکرنے کی تنبیہہ کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں مسلمان دشمنی جاری ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے ملحق گڑگاؤں کے نیگڑھ گاؤں میں ہندوؤں نے نماز کے لیے موجود مسلمانوں کے سامنے کھڑے ہوکرہندوانہ نعرہ لگائے اور گھروں میں جاکر نماز پڑھنے کی تنبیہ کی۔

The post بھارت : مسلمان دشمنی، نماز کے دوران ہندوانہ نعرے، گھروں میں نماز ادا کرنے کی تنبیہ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

کوئٹہ میں ایک گھنٹے کے دوران 3 خودکش حملوں میں 6 پولیس اہلکار شہید

Hits: 9

کوئٹہ میں ایک گھنٹے کے اندر 3 خود کش حملوں کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 خودکش حملہ آور بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر میاں غنڈی میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب 2 خودکش حملے ہوئے، حملوں میں ایف سی کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں حملہ آور مارے گئے، مارے جانے والے بمبار ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

’’ فورسز کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارے گئے ‘‘
ترجمان پاک فوج کے مطابق حملہ آرورں کی جانب سے ایئرپورٹ روڈ پر پولیس وین کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں 6 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔

The post کوئٹہ میں ایک گھنٹے کے دوران 3 خودکش حملوں میں 6 پولیس اہلکار شہید appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

ٹورنٹو حادثہ ، ڈرائیور نے جان بوجھ کر وین لوگوں پر چڑھائی :پولیس

Hits: 0

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پولیس کا کہنا ہےکہ ڈرائیور نے جان بوجھ کر وین لوگوں پر چڑھائی، زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ڈرائیور نے اپنی وین فٹ پاتھ پر چڑھا کر راہگیروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے کرائے پر لی گئی وین کے ڈرائیور کو حراست میں لینے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیا گیا ڈرائیور 25 سالہ ایلک میناسیان ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایلک کی جانب سے یہ اقدام جان بوجھ کر کیا گیا ہے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ المناک اور بدحواس حملے کا بہت صدمہ ہے۔

The post ٹورنٹو حادثہ ، ڈرائیور نے جان بوجھ کر وین لوگوں پر چڑھائی :پولیس appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

کوئٹہ میں دہشتگرد حملے، 5 اہلکار شہید، 7 زخمی

Hits: 0

2 دہشتگردوں نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے میاں غنڈی میں چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جبکہ تیسرے حملہ آور نے پولیس وین کو نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی فورسز نے تینوں‌ دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ میں 3 خود کش بمباروں کے حملے کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے تینوں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو خود کش بمباروں نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے میاں غنڈی میں چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جبکہ تیسرے حملہ آور نے ایئرپورٹ روڈ پر پولیس وین کو نشانہ بنایا۔ تاہم سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے تینوں دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ اس دہشتگرد حملے میں 5 پولیس اہلکار شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب دہشتگردی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے خود کش حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

The post کوئٹہ میں دہشتگرد حملے، 5 اہلکار شہید، 7 زخمی appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری شہید کردیے

Hits: 0

بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے تازہ واقعے میں فائرنگ کرکے مزید 3 نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج کی مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے خلاف ظلم و ستم کا سلسلہ برقرار ہے اور تازہ واقعے میں فائرنگ کر کے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں محاصرے کے دوران چادر اور چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے زبردستی گھروں میں گھس کرتلاشی لی اور اس دوران 3 نوجوانوں کو گولیاں مار کرشہید کردیا۔

واقعے کے خلاف اہل علاقہ محاصرہ توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے قابض فوج کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ترال کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس آفیسر اور فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری شہید کردیے appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico

فیس بک نے داعش اور القاعدہ کی 19 لاکھ پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں

Hits: 0

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک کی انتظامیہ نے رواں سال کے پہلے تین ماہ میں شدت پسندی پر مبنی 19 لاکھ سے زائد پوسٹس ہٹا دی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے رواں سال کے پہلے تین مہینے کی اپنی کارکردگی کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دہشت گردی اور نفرت آمیز مواد جیسے تقاریر، تحریریں، تصاویر اور ویڈیوز کو ویب سائیٹ سے حذف کردیا گیا ہے یہ مواد انتہا پسند جماعتوں داعش اور القاعدہ کے اکاؤنٹس سے اپ لوڈ کیے گئے تھے۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رواں سال کے پہلے تین ماہ میں ہٹائی گئی پوسٹس کلی تعداد 19 لاکھ سے زائد ہے جوکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں دگنی ہے، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فیس بک شدت پسندی کے خلاف اپنی پالیسی میں کتنی تیزی سے تبدیلی لا رہی ہے اور صارفین کو محفوظ اور مثبت مواد کی فراہمی کے اپنے وعدے پر کاربند ہے۔
واضح رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے فیس انتظامیہ پر دہشت گردی اور پُر تشدد مواد کو ہٹانے کے لیے شدید دباؤ کا سامنا تھا۔ یورپی یونین نے اس حوالے سے قانون سازی کا بھی عندیہ دیا تھا جس کی وجہ سے فیس بک انتظامیہ نے قابل اعتراض مواد ہٹانے کے لیے کوششیں تیز کی تھیں دوسری جانب فیس بک کو صارفین کا ڈیٹا استعمال ہونے کے حوالے سے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

The post فیس بک نے داعش اور القاعدہ کی 19 لاکھ پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico