پیرس سے صرف ایک سیب امریکا لانے پر 50 ہزار روپے جرمانہ

Hits: 3

پیرس سے امریکا آنے والی خاتون پر بغیر آگاہ کیے محض ایک سیب لانے پر 500 ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک خاتون نے ایئرلائن کے ذریعے پیرس سے امریکی شہر ڈینور کا سفر کیا۔ یہ فلائٹ کنیکٹنگ تھی جو پیرس سے پہلے امریکی ریاست منی ایپلس پہنچی۔ بعد ازاں وہاں سے انہیں ڈینور پہنچنا تھا۔ خاتون کو ایک سیب ایئرلائن انتظامیہ نے پہلی فلائٹ پیرس سے منی ایپلس کے دوران دیا جسے انہوں نے بعد میں بھوک لگنے پر کھانے کا سوچ کر اپنے بیگ میں رکھ لیا۔ تاہم جب وہ منی ایپلس سے ڈینور کی پرواز کےلیے کاؤنٹر پر پہنچیں تو کسٹم افسر نے ان پر 500 ڈالر (50 ہزار پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کردیا۔

کسٹم ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون مسافر پر جرمانہ ملکی قوانین کے تحت عائد کیا گیا ہے۔ امریکا میں داخلے کے وقت تمام مسافروں کو اپنے ہمراہ لائی گئی اشیا جیسے کہ گوشت، پھل، سبزیاں، پودے، بیج، مٹی اور جانوروں تک سے متعلق پیشگی آگاہ کرنا ہوتا ہے اور یہ قواعد و ضوابط ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ خاتون نے اپنے بیگ میں موجود سیب سے متعلق نہیں بتایا تھا اس لیے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

The post پیرس سے صرف ایک سیب امریکا لانے پر 50 ہزار روپے جرمانہ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico