مصر کا اہلِ غزہ کے لیے رفح کی سرحد پورے رمضان کھلے رکھنے کا اعلان

Hits: 0

مصر کی حکومت نے اہلِ غزہ کے لیے لائف لائن کی حیثیت رکھنے والی سرحدی گزر گاہ رفح بارڈر پورے رمضان کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے غزہ سے ملنے والی رفح سرحدی گزر گاہ کو ماہ مضان میں کھلے رکھنے کا حکم جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام اور ایجنسیوں کو مہینہ بھر بلا تعطل لوگوں کی آمد و رفت یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں صدر السیسی نے کہا ہے کہ انہوں نے متعلقہ حکام کو پورے رمضان رفح بارڈر کھولے رکھنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس امر کویقینی بنانے کا کہا ہے کہ ہمارے غزہ کے بھائیوں کو آمد و رفت میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ رفح وہ واحد بارڈر ہے جہاں اسرائیلی فوج کا ناکہ نہیں ہے اور یہی گزر گاہ محصور غزہ کا باقی دنیا سے رابطے کا اکلوتا دروازہ ہے، غزہ کی پٹی میں قریبا 20 لاکھ فلسطینی آباد ہیں جو رفع گزر گاہ کا استعمال کرکے مصر میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں اور یہیں انہیں صحت کی سہولیات میسر آتی ہیں۔

The post مصر کا اہلِ غزہ کے لیے رفح کی سرحد پورے رمضان کھلے رکھنے کا اعلان appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico