شمالی کوریا نے جوہری تجربہ گاہوں کو منہدم کرنا شروع کردیا

Hits: 0

شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کے تجربوں کے لیے مختص مقامات کو منہدم کرنا شروع کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکا سے تعلقات کی بحالی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے شمالی کوریا نے ان جگہوں کو منہدم کرنے کا آغاز کردیا ہے جہاں جوہری تجربات کیے گئے۔

پیانگ یانگ نے پنگی ری نام جوہری تجربہ گاہ کو گرادیا ہے جسے سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے، ان تجربہ گاہوں کے خاتمے کا کام ایک ہفتے میں مکمل کرلیا جائے گا۔

یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات بحال ہوئے ہیں جب کہ امریکا اور شمالی کوریا کے مابین کشیدگی بھی کم ہوئی ہے، پیانگ یانگ نے تین امریکی قیدیوں کو خیرسگالی کے جذبے کے تحت رہا کیا ہے جس کی ستائش میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 12 جون کو شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے متنازع جوہری تجربات پر اسے نہ صرف امریکی بلکہ اقوام متحدہ کی جانب سے بھی کئی پابندیوں کا سامنا تھا اور ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے شمالی کوریا کے سربراہ نے اپنے سخت گیر موقف میں نرمی کرتے ہوئے جوہری ٹیکنالوجی کو کم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے مزید تجربات نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

The post شمالی کوریا نے جوہری تجربہ گاہوں کو منہدم کرنا شروع کردیا appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico