آرمی چیف سے مذاکرات کے بغیر دھرنا ختم نہیں کریں گے، ہزارہ برادری کا مطالبہ

Hits: 0

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنے میں بیٹھے ہزارہ برادری کے مظاہرین نے آرمی چیف سے مذاکرات کے بغیر دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنے میں بیٹھے ہزارہ برادری کے مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ آرمی چیف ان سے ملاقات کریں اور ہمارے مطالبات سنیں، ہم اپنا احتجاج نہ صرف بڑھائیں گے بلکہ صوبے کی سطح پر اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک آرمی چیف کوئٹہ نہیں آتے، ہم ان کے ساتھ مذاکرات میں اپنے تین مطالبات پیش کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نے کہا کہ ہم 20 سال سے لاشیں اٹھا رہے ہیں ہم کسی ملک کے ایجنٹ نہیں ہم محب وطن ہیں، ہم تحفظ چاہتے ہیں ہمارے تحفظات دور کردیئے جائیں تو ہم احتجاج ختم کردیں گے۔

قبل ازیں وزیر داخلہ احسن اقبال کوئٹہ پہنچے، شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی، بلوچستان شیعہ کانفرنس، مجلس وحدت مسلمین اور ایچ ڈی پی کے رہنماؤں سے ملاقات کرکے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی تاہم مظاہرین نے ان کی اپیل مسترد کردی اور کہا کہ وزیر داخلہ صرف فاتحہ خوانی کرنے آئے ہیں۔

The post آرمی چیف سے مذاکرات کے بغیر دھرنا ختم نہیں کریں گے، ہزارہ برادری کا مطالبہ appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico