امریکی اسکول میں فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکاعزیزشیخ سمیت 10 افراد ہلاک

Hits: 0

امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں ایک طالب علم اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ سمیت 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سی این این کے مطابق واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرہیوسٹن کے ہائی اسکول میں پیش آیا، جس میں ایک طالب علم نے اسکول میں گھس کراندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پاکستانی طالبہ سبیکا عزیزشیخ سمیت 10 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اوردیگرسیکیورٹی اداروں کی درجنوں گاڑیوں اورتین ہیلی کاپٹرزنے اسکول کوگھیرلیا اورمقابلے کے بعد 17 سالہ طالب علم سمیت دو افراد کوگرفتارکرلیا۔ امدادی اداروں نے وہاں پہنچ کر فوری طور پر لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کیا۔

فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا عزیزشیخ کے والد نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کے چھوٹی عمرمیں ہی بڑے بڑے خواب تھے، سبیکا تین بہنوں میں سب سے بڑی تھی، اس کی دو چھوٹی بہنیں اور ایک بھائی ہے جب کہ اسے 9 جون کو کراچی پہنچ جانا تھا۔

دوسری جانب سبیکا کی میت پاکستان منتقل کرنے کے لیے پاکستانی سفارت خانے نے کوششیں شروع کردی ہیں۔

حکام کے مطابق فائرنگ ہوتے ہی لڑکوں نے کلاس سے باہر دوڑ لگادی اور الارم بجادیا جس پر پورے اسکول سے طلبا اور اساتذہ جان بچا کر باہر کی جانب بھاگ نکلے۔ بعدازاں پولیس نے باہر آنے والے تمام طلبا کو اسکول کے باہر جمع کرکے ان کے بیگ چیک کیے جیسا کہ اوپر تصویر میں نظر آرہا ہے۔

اسکول کے اسسٹنٹ پرنسپل کرس رچرڈ سن نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

سانتا فی ہائی اسکول کے طالب علم عینی شاہد کے مطابق آرٹ کی کلاس جاری تھی کہ اس دوران ایک شخص چلتا ہو ا اندر داخل ہوا اور اس نے اچانک فائرنگ کردی، ایک لڑکی کی ٹانگ میں گولی لگی، حملہ آور کے ہاتھ میں شاٹ گن تھی۔

قریبی واقع اسپتال کے ترجمان نے اسکول سے زخمی افراد کی منتقلی کی تصدیق کی ہے تاہم ترجمان نے زخمیوں کی تعداد بتانے سے انکار کردیا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے کہا ہے کہ ٹیکساس فائرنگ کے واقعے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ دی گئی ہے اور مسلسل آگاہ کیا جارہا ہے۔ قبل ازیں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ابتدائی اطلاعات ٹھیک نہیں ہیں خدا خیر کرے۔

حملہ آور کی شناخت، اسکول کا طالب علم نکلا

ہیرس کاؤنٹی کے شیرف کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا اسی اسکول کا طالب علم ہے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے، ہلاک ہونے والوں میں اکثریت طالب علموں کی ہے۔

پولیس کے مطابق 10 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی ہے اس کا نام دمتری پاگورٹز ہے جس کی عمر 17 سال ہے اور وہ اسی اسکو

The post امریکی اسکول میں فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکاعزیزشیخ سمیت 10 افراد ہلاک appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico