آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کا مقابلہ کچھ ایسی قوتوں سے ہے جو نظرنہیں آتیں، نوازشریف

Hits: 0

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کا مقابلہ آصف زرداری یا عمران خان سے نہیں بلکہ کچھ ایسی قوتوں سے ہے جو نظر نہیں آتیں۔

ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک سے دہشت گردی ختم کی، کراچی میں امن قائم کیا، لوڈشیڈنگ پورے پاکستان میں مسلم لیگ (ن) نے ختم کی جب کہ آج پھر پوچھتا ہوں کہ مجھے کیوں نکالا، میں دو مرتبہ پہلے بھی وزیراعظم رہا کیا میں نے کرپشن کی، کیا اس لیے نکالا مجھے کہ میں نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی جب کہ جو حاجیوں کا مال کھا گئےانہیں بھی کوئی پوچھنے والا ہے یا نہیں۔

نوازشریف نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لاڈلے صاحب کی دال نہیں گل رہی وہ کچی فیل ہوگئے ہیں جب کہ یہ اچھے بھلے روشن پاکستان کو پھر پیچھے دھکیل رہے ہیں، جاکر پشاور میں دیکھ لو کونسا نیا پاکستان بن رہا ہے، پشاور ٹوٹا پھوٹا ہے باقی خیبرپختونخوا کا حال بھی برا ہے اور اس سے پوچھو خیبرپختونخوا میں کونسی لوڈشیڈنگ ختم کی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ووٹ کوعزت دوکا مطلب ہے جو 70 سال سے ہوتا رہا وہ آیندہ 70 سال نہ ہو جب کہ ہمیں دولت نہیں چاہیے، عزت، خود مختاری اور توقیر زیادہ عزیز ہے اور قوم کی عزت اور توقیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتا جب کہ آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کا مقابلہ کچھ ایسی قوتوں سے ہے جو نظرنہیں آتیں اور مسلم لیگ (ن) کے علاوہ دوسروں کو ووٹ دینا ایسا ہی جیسے یہاں پٹھوؤں کی حکومت قائم ہو۔

The post آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کا مقابلہ کچھ ایسی قوتوں سے ہے جو نظرنہیں آتیں، نوازشریف appeared first on i14 News.

Powered by WPeMatico